پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟



[۱] سنی صحیح العقیدہ ہونا ۔کیو نکہ اگر اس کا عقیدہ خراب ہوگا تو پھر وہ خود ڈوبا ہے دوسرے کوبھی لے ڈوبے گا۔اس لئے اسلام میں ایسے شخص سے مرید ہونے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔کیونکہ وہ پیر ہے ہی نہیں،بلکہ وہ گمراہ بد دین ہے۔
[۲] اتنا علم رکھتا ہو کہ ضرورت کے مسائل کتا بوں سے نکال سکتا ہوں۔نہیں تو حلال وحرام اور جائز وناجائز میں فر ق نہ کر سکے گا۔
[۳] فاسق معلن یعنی کھلم کھلا گناہ کرنے والا نہ ہو،جیسے جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والا،روزہ نہ رکھنے والا ،زکوٰۃ کے واجب ہوتے ہوئے بھی زکوٰۃ ادا نہ کرنے والا،طاقت کے ہوتے ہوئے بھی حج نہ کرنے والا اسی طرح اور دیگرگناہ کے کام کرنے والانہ ہو۔کیو نکہ فاسق کی تعظیم کرنا جائز نہیں اور پیر کی تعظیم کرنا ضروری ہے۔
[۴] اس کا سلسلہ نبی کریم ﷺ تک متصل یعنی ملا ہوا ہونا کہ ہمارے پیر کو فلاں بزرگ نے اور ان کو فلاں بزرگ نے اور ان کو فلاں بزرگ نے اجازت وخلافت دی۔ اسی طر ح نبی کریم ﷺتک اس کا سلسلہ ملا ہوا ہو ،نہیں تو اوپر سے فیض نہیں پہونچے گا۔
نوٹ:مرید ہوکر کسی سلسلے میں دا خل ہونا اسلام میں فر ض و واجب نہیں لیکن اولیاء اللہ اور بزرگان دین کا مرید و معتقدہونادو نوں جہان میں بھلائی کا ایک ذریعہ ہے۔اس لئے بیعت ہونے سے پہلے پیر میں مذکورہ چاروں باتیں دیکھ لینا نہایت ضروری ہے۔
کم سے کم یہ چیز یں ہونا ضروری ہیں۔ورنہ تو ایک پیر کی شان یہ ہونی چاہئے کہ وہ نبی کریم ﷺکے اخلاق حسنہ کا پیکر ہونے اور حتی المقدور فر ض و واجب کے ساتھ سنتوں اور نوافل کی بھی کثرت کرنے والا ہو۔اور چھوٹی سے چھوٹی باتوں میں بھی حضور ﷺکے طریقے پر کار بند ہو یہاں تک کہ جوتا چپل پہننے اور اتارنے میں بھی۔



متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن